وزیر داخلہ محسن نقوی 0

وزیر داخلہ کی دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے آمد، چینی سفیر سے ملاقات

وزیر داخلہ کی دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے آمد، چینی سفیر سے ملاقات
پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ان عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شانگلہ میں دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ منگل کو دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے۔انہوں نے چین کے سفیر سے ملاقات کی جس میں دھماکے کی تمام تفصیلات، ہلاکتوں اور جائے وقوعہ پر جاری ریسکیو آپریشن سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعہ کی جامع تحقیقات کو یقینی بنا کر اس میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ان عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں