غزہ 0

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد34596 ہو گئی

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد34596 ہو گئی
209 روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں77816 افراد زخمی

غزہ: غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد34596 ہو چکی ہے ۔209 روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 34596 فلسطینی شہید اور 77816 زخمی ہو چکے ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں گزشتہ کئی ماہ سے اسرائیل کی مسلسل بمباری کے باعث لوگوں کے گھر تباہ ہوچکے ہیں تاہم اگر اسرائیل آج بمباری روک دے تو غزہ اور ملحقہ علاقوں میں تمام مکانوں کی تعمیر 2040 تک مکمل ہوپائے گی۔
اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ترقی (یو این ڈی پی) کے ایڈمنسٹریٹر اشیم اسٹائنر کی جانب سے پیش کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، اس جنگ کا ہر گزرتا دن غزہ اور اس کے مکینوں پر بھاری پڑ رہا ہے۔

یو این ڈی پی اور معاشی و سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، جبکہ 79 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

اس سے قبل 2014 میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد غزہ میں سالانہ 992 مکانوں کی تعمیر کی گئی۔ ان دونوں کے درمیان گزشتہ برس 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ اگر آج ختم ہوجائے اور اسرائیل غزہ میں پہلے کے مقابلے 5 گنا زیادہ تعمیراتی سامان لے جانے کی اجازت دے تو تمام تباہ شدہ مکانوں کی تعمیر 2040 تک مکمل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں