ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میرپور ڈاکٹر ظہیر 0

ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میرپور ڈاکٹر ظہیر اقبال کا سنگوٹ میرپور اور جاتلاں میں میڈیکل سٹورز پر چھاپے

ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میرپور ڈاکٹر ظہیر اقبال کا سنگوٹ میرپور اور جاتلاں میں میڈیکل سٹورز پر چھاپے

ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میرپور ڈاکٹر ظہیر اقبال کا سنگوٹ میرپور اور جاتلاں میں میڈیکل سٹورز پر چھاپے۔ ایک میڈیکل سٹور سیل اور ایک ڈینٹل کلینک بند۔ضلع میرپور میں مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی اور عطائی ڈاکٹرز سے غلط علاج سے بچاؤ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمیرپور/بھمبر ڈاکٹر فدا حسین کی ہدایت پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میرپور نے میرپور اور جاتلاں کا دورہ کیا۔ معائنے کے دوران ادویات کی کوالٹی، فارما کمپنیوں کے منظور شدہ ڈسٹری بیوٹرز کی طرف سے جاری کردہ بل وارنٹیز، فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کو چیک کیا۔ سنگوٹ میں زاہد برادرز میڈیکل سٹور جس پر سے زائد المعیاد ادویات برآمد ہوئیں اور لائسنس بھی ختم ہو چکا تھا کو سیل کر دیا اور کیس ڈرگ کورٹ کے لیے رجسٹرڈ کر لیا۔ جاتلاں میں شہباز ڈینٹل کلینک سے ممنوعہ ادویات غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات برآمد کیں اور کوالیفائیڈ سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے کلینک کو بند کر دیا۔

دریں اثنا جانوروں کی ادویات کی کوالٹی کو بہتر کرنے اور جانوروں پر ان کے غلط استعمال سے ان کا گوشت اور دودھ استعمال کرنے والے بچوں اور بڑوں پر مضر اثرات سے بچاؤور اس سیکٹر میں بہتری کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میرپور کے ویٹرنری سروسز اور شعبہ لائف سٹاک کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر ویٹرنری میڈیکل سٹورز اور فارمرز کی چیکنگ، تربیت اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کریں جس پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے ڈاکٹر خالد قیوم بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویٹرنری سروسز اور ان کی ٹیم کیساتھ میٹنگ کی اور اس شعبہ میں بہتری کے لیے مل کر اقدامات کرنے اور مشاورت سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں