پاکستان-نیوزی لینڈ 0

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستا کو جیت کے لئے 91 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے باآسانی 13ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو بالکل درست ثابت ہوا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے مضبوط بولنگ اٹیک کے سامنے بری طرح ناکام ہوگئی اور 18 اعشاریہ 1 اوورز میں 90 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
شاہین شاہ آفریدی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، محمد عامر، شاداب خان اور ابرار احمد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ نسیم شاہ کے حصے میں آئی۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
کیوی ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا تھا کہ ابھی تو پچ خشک لگ رہی ہے ہو سکتا ہے بعد میں اوس پڑ جائے۔

واضح رہے کہ 5 ٹی توئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے نذر ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں