ڈاکٹر ابراہیم رئیسی -ایران 0

ایرانی صدر کا مزار قائد اور علامہ اقبال کے مزارات پر حاضری، فاتحہ خوانی

ایرانی صدر کا مزار قائد اور علامہ اقبال کے مزارات پر حاضری، فاتحہ خوانی

ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نےکراچی میں مزار قائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ، ایرانی صدر مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کتاب میں تاثرات قلم بند کئے۔

قبل ازیں لاہور میں ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم ریئسی نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے شاعر مشرق کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا، اور کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول سے لاہور آمد پر اظہار تشکر کیا۔

مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ کا لاہور آمد پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ پر مبارک باد بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں