چوہدری انوارالحق 0

چوہدری انوارالحق سے سابق امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی نے وفد کے ہمراہ ملاقات

چوہدری انوارالحق سے سابق امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی نے وفد کے ہمراہ ملاقات

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے سابق امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی. ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال، آزادکشمیر میں تعمیر وترقی اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر ملاقات میں سید نصیر حسین ہمدانی چیئرمین شاہ ہمدان انٹرنیشنل ٹرسٹ, سید سکندر عباسی سابق چیئرمین شاہ ہمدان, سید نور محمد ہمدانی نائب صدر شاہ ہمدان ٹرسٹ, سید عاطف حسین ہمدانی, سید حسن علی ہمدانی اور شجاعت حسین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے.

وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو انٹرنیشنل شاہ ہمدان کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی. سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو انٹرنیشنل شاہ ہمدان کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شاہ ہمدان کی تعلیمات کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے شاہ ہمدان کانفرنس کلیدی کردار ادا کرے گی. انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے دانشور شرکت کریں گے. ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی کیونکہ مسئلہ کشمیر اس وقت ایک اہم موڑ میں داخل ہو چکا ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں آزادی کے بیس کیمپ سے بھرپور انداز میں اپنا رول ادا کرنا ہے اور اس سلسلے میں تمام جماعتوں کو اتفاق رائے کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر ایک موقف اپنانا ہو گا.

انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ ہم عالمی سطح پر بھرپور انداز میں ان کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے. ریاست کے عوام کو روزگار کی فراہمی خطے کی تعمیر وترقی وخوشحالی،اور عوام کا معیارزندگی بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کے عوام کی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

عبدالرشید ترابی نےوزیراعظم کے گڈ گورننس اور تحریک آزادی کے حوالےسے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں