محسن نقوی 0

چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے کی دعوت

چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے کی دعوت

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بے سہارا و یتیم بچوں کوپاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریزکا چوتھا میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دی ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے۔
بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں اور اس ضمن میں پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کرکے بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دی ہیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حقیر سی کاوش ہے۔

بشکریہ: اے پی پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں