محسن نقوی 0

محسن نقوی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

محسن نقوی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر
محسن نقوی کو چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)تعینات کرنیکی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نیمحسن نقوی کی تقرری کی منظوری دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیراعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعینات کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن نقوی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کریگی۔
خیال رہے کہ محسن نقوی اس وقت نگران وزیراعلی پنجاب بھی ہیں۔واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں