وزیر اعظم شہباز شریف 0

ملکی ترقی کاروباری برادری کی ترقی سے منسلک ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

ملکی ترقی کاروباری برادری کی ترقی سے منسلک ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی صنعتوں کو گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اورمتعلقہ حکام کو کاروباری برادری کے مسائل کا حل تلاش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی کاروباری برادری کی ترقی سے منسلک ہے۔ بد ھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد کے ارکان نے وزیراعظم کو پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کاروباری برادری کی ترقی سے منسلک ہے، ملک میں ایسا ماحول پیدا کرنا ناگزیر ہے جس میں کاروباری برادری کو اپنے کام میں آسانی میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملکی شرح نمو میں خاطر خواہ اضافے کے لئے ضروری ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو۔ انہوں نے ملکی صنعتوں کو گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور متعلقہ حکام کو کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے تعاون سے ملکی کاروباری برادری کے مسائل کے حل تلاش کرنے کی ہدایت کی۔
وفد نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت کراچی سٹاک ایکسچینج کے 72000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔وفد نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ایسا وزیراعظم دیکھا جو دوبارہ منتخب ہونے کے بعد کام وہیں سے شروع کرتا ہے جہاں سے چھوڑا تھا اور ماضی میں لئے گئے اقدامات پر عملدرآمد کی حکمت عملی پر بات کرتا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں